نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


یورپی یونین:

نیوزنور06جولائی/یورپی یونین نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن کے نواحی قصبے خان الاحمر سے فلسطینی آبادی کو جبراً بے دخل کئے جانے کی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئےاسرائیل سےجبری بے دخلی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے غرب اردن کے نواحی قصبے خان الاحمر سے فلسطینی آبادی کو جبراً بے دخل کئے جانے کی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئےاسرائیل سےجبری بے دخلی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 یورپی یونین کے ہائی کمشن کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے علاقے میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری اور نئے یہودی توسیعی منصوبوں کی منظوری سے خطے میں دیر پاامن کےقیام اور فلسطینی ریاست کےقیام کی راہ میں مزید مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے خان الاحمر فلسطینی قصبے کو فوجی طاقت کے ذریعے خالی کرانے کی پالیسی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے مزیدکہا کہ یورپی یونین اسرائیل کی طرف سے خان الاحمر کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کا منتظر ہے۔

واضح رہے کہ  خان الاحمر میں اسرائیلی فوج نے مقامی فلسطینی بدوؤں کو نکال باہر کرنے کے لیے گذشتہ روز ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 35 فلسطینی زخمی ہوگئے قابض فوج نے مقامی فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد کیا، خواتین کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور انہیں سرعام سڑکوں پر گھیسٹا گیا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی