وہ دن دور نہیں جب علاقائی عوام امام خامنہ ای کی قیادت میں القدس میں نماز ادا کرےگی
حشد الشعبی کے اعلیٰ کمانڈر:
نیوزنور06 جولائی/عراقی عوامی رضاکار فورسز حشد الشعبی کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے اس بات کےساتھ کہ دشمن مقاومتی محور میں شامل ممالک کے خلاف متحد ہوئے ہیں کہا ہے کہ بحرین کے ممتاز وہر دل عزیز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کا محاصرہ ا ن ہی لوگوں کی طرف سے کیا جارہا ہے جن کے ہاتھ یمنی عوام کے خوان سے رنگین ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں ’’ہاشم الحیدری‘‘نےاس بات کےساتھ کہ دشمن مقاومتی محور میں شامل ممالک کے خلاف متحد ہوئے ہیں کہا ہے کہ بحرین کے ممتاز وہر دل عزیز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کے گھر کا محاصرہ ا ن ہی لوگوں کی طرف سےکیا جارہا ہے جن کے ہاتھ یمنی عوام کے خوان سے رنگین ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ وہی ہاتھ ہیں جنہوں نے نائیجیریا میں آیت اللہ شیخ زکزکی کو حراست میں لیا ہے اور ان ہی ہاتھوں نے شامی سرحد پر مقاومتی فورسز حشد العشبی کو نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم کو اب اس بات پر یقین ہوچلا ہے کہ مقاومتی فورسز اورعلاقائی عوام امام خامنہ ای کی قیادت میں بہت جلد مقبوضہ یروشلم میں نماز ادا کریں گے۔
- ۱۸/۰۷/۰۶