یمن ،شام ،لبنان وعراق میں فتوحات مقاومتی محور کی طاقت کی علامت ہیں
عراقی سپریم کونسل کے سربراہ:
نیوزنور06 جولائی/عراق کی اعلیٰ اسلامی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ مقاومتی محور نے عراق ،شام اورلبنان میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ امریکہ ،صیہونی اورسعودی رژیم علاقائی ممالک کے خلاف اپنے شیطانی منصوبوں کو عملانے میں پوری طرح ناکام رہی ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’باقر زوبیدی‘‘نےکہاکہ مقاومتی محور نے عراق ،شام اورلبنان میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ امریکہ ،صیہونی اورسعودی رژیم علاقائی ممالک کے خلاف اپنے شیطانی منصوبوں کو عملانے میں پوری طرح ناکام رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام ،عراق ،لبنان اوریمن میں فتوحات مقاومتی محور کی طاقت کی علامت ہے جس نے امریکہ اورصیہونی رژیم جیسی اسلام دشمن طاقتوں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقاومتی محور کے بغیر عراق و شام میں امریکہ ،اسرائیل اورسعودی عرب کے تکفیری پروجیکٹ کو ناکام کرنا ناممکن تھا۔
انہوں نے کہاکہ علاقے کی صورتحال مقاومتی محور کے حق میں تبدیل ہوئی ہے جس کی واضح مثال عراق میں دہشتگردی کا خاتمہ شامی جنگ میں دمشق حکومت کی فتوحات اور صیہونی رژیم کے خلاف حزب اللہ کی عظیم فتوحات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یمن کے حدیدہ بندرگاہ میں سعودی جنگی اتحاد شکست سے دوچار ہے اوریمنی قوم ایک عظیم فتح پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران مقاومتی محور کا اہم جز ہے تہران کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث علاقائی ممالک کے خلاف مغرب اورصیہونی رژیم کی پالیسیاں شکست سے دوچار ہیں۔
- ۱۸/۰۷/۰۶