یورپی یونین عرب جمہوریہ شام کے خلاف اپنی ظالمانہ پابندیاں فوری ختم کرے
سینئر جرمن قانون ساز:
نیوزنور06 جولائی/جرمنی کے ایک سینئر قانون ساز نے ایک بیان میں شام پر یورپی یونین کی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ اوراس عرب ملک پر مغربی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’کرسٹن بلکس‘‘نے ایک بیان میں شام پر یورپی یونین کی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ اوراس عرب ملک پر مغربی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام کے خلاف یورپی کی ظالمانہ پابندیوں سے متعلق جرمن حکومت کو اپنا مؤقف بدلنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اقتصادی پابندیوں سے شامی عوام کے مسائل ومصائب میں اضافہ ہوا ہے جو جرمن آئین اورہمارے قومی مفادات کے منافی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یورپی یونین کی شام مخالف پابندیاں خطے میں شامی پناہ گزینوں کے اُمڈتے سیلاب کا باعث ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ یورپی یونین کی طرف سے اگر شام پر اقتصادی پابندیاں ہٹالی جاتی ہیں تو یہ جرمن معیشت کیلئے بہتر ہوگا۔
- ۱۸/۰۷/۰۶