نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ٹرمپ نسل پرست ہیں

جمعه, ۶ جولای ۲۰۱۸، ۱۱:۵۷ ق.ظ


سروے:

نیوزنور06جولائی/امریکہ میں ہونے والی ایک سروے میں نصف امریکیوں نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’کوئناپیاک یونیورسٹی ‘‘کےذرئعے کی گئی ایک سروے میں 49فیصد امریکیوں نے ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیاہے۔

سروے میں شامل44فیصد سفید فام افراد اور79فیصدسیاہ فام افراد کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نسل پرست ہیں جبکہ58فیصد ہسپانوی نژاد افراد کی ٹرمپ کے بارے میں یہی رائے ہے۔

سروے میں شامل 19 فیصد سیاہ فام افراد نے اس رائے سے اختلاف کیا ہے جبکہ2فیصد افراد نے اپنی رائے نہیں دی ہے۔

سروے رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے حکومت کے غیر قانونی تارکین کو بے دخل کرنے کے اختیارات میں اضافہ کر دیا اس سلسلے میں غیرقانونی تارکین کی بے دخلی کے لیے امیگریشن سروسز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل امیگریشن حکام بے دخلی کے کیسز ہوم لینڈ سیکورٹی کو بھیجتے تھے اب امیگریشن حکام کو بے دخلی کے کیسز پر کارروائی کا اختیار ہوگا۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے غیرقانونی تارکین کے خلاف کارروائی میں خاندانوں سے ان کے بچوں کو علحٰیدہ کرنے کے معاملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ ہزاروں سیاحوں کو لبرٹی آئی لینڈ سے نکال کر جزیرے کو بند کردیا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی