نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


برطانوی تجزیہ کار:

نیوزنور06 جولائی/برطانیہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کے خلا ف شام کی سرکاری فوج کی فتح ناقابل اعتراض ہے اور شام کے خلاف مغرب کی سازشیں  پوری طرح ناکام ہوچکی ہیں شام کے دشمنوں کے پاس دمشق حکومت پر دباؤ ڈالنے کا کوئی حربہ نہیں بچا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق شام میں برطانیہ کے سابق سفیر و بین الاقوامی امور کے ماہر ’’پیٹر فوڈ‘‘نے تکفیری دہشتگردوں کے خلا ف شام کی سرکاری فوج کی فتح ناقابل اعتراض ہے اور شام کے خلاف مغرب کی سازشیں  پوری طرح ناکام ہوچکی ہیں شام کے دشمنوں کے پاس دمشق حکومت پر دباؤ ڈالنے کا کوئی حربہ نہیں بچا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ مغربی حکومتیں  شام کی سات سالہ جنگ میں دمشق حکومت کی فتح کا اعتراف کریں ۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ شام کی 80 فیصدعوام حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں اس وقت رہ رہی ہے اوریہی لوگ شام کے مستقبل کا فیصلہ کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے گذشتہ سال شام میں دمشق حکومت پر  کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے جھوٹے الزام اوراس حوالے سے دہشتگرد تنظیم وائٹ ہلمٹ کے بارے میں کہاکہ  مذکورہ دہشتگرد گروہ شام میں   دوبارہ مغربی مداخلت کی راہ ہموار کرنے کیلئے جنوبی شام میں  ایک اور کیمیائی حملے کا ڈرامہ رچنے جارہا ہے۔

فوڈ نےمزید کہاکہ شام میں گذشتہ سالوں کے دوران مبینہ کیمیائی ہتھیاروں  کی تحقیقات کرنے والی تنظیموں پر دمشق حکومت کے خلاف جھوٹی  رپورٹیں تیار کرنے کا دباؤ رہا ہے۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی