شیطان بزرگ امریکہ دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی ہے
بین الاقوامی امور کے ایرانی ماہر:
نیوزنور06 جولائی/بین الاقوامی امور کے ایک ایرانی ماہر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں اورقوانین کی خلاف ورزی امریکہ کی سیاہ تاریخ رہی ہےواشنگٹن امریکی سامراج کے خلاف اُٹھنے والی قوموں کا ہمیشہ دشمن رہا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’شیخ الاسلام‘‘نےکہاکہ بین الاقوامی معاہدوں اورقوانین کی خلاف ورزی امریکہ کی سیاہ تاریخ رہی ہےواشنگٹن امریکی سامراج کے خلاف اُٹھنے والی قوموں کا ہمیشہ دشمن رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ایرانی قیادت اورقوم کے تئیں امریکہ کا رویہ ہمیشہ دشمنانہ رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ نے ایرانی قوم کے خلاف مختلف جرائم کا ارتکاب کیا ہے اسلامی انقلاب کے بعد نہ صرف اس بڑے شیطان نے ایرانی قوم کے خلاف خود جرائم کا ارتکاب کیا بلکہ ڈکٹیٹر صدام کو ایران پر جنگ مسلط کرنے پر اُکسایا ۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سیولین طیارے کو امریکی فوج کی طرف سے مار گرایا جانا ایرانی قوم کے خلاف امریکی جرائم کی اہم مثال ہے امریکہ آج بھی ایران کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے امریکہ کو تکفیری دہشتگردوں کا بانی اورحامی قراردیتے ہوئے کہا کہ خود امریکی حکام القاعدہ اورداعش جیسے تکفیری دہشتگرد گروہ کی تخلیق میں امریکہ کے کردار کا اعتراف کرچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ کی اسلام دشمنی کا مقابلہ کرنے کیلئے اُمت مسلمہ کے درمیان آج پہلے سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔
- ۱۸/۰۷/۰۶