نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی تجزیہ کار:

نیوزنور05 جولائی/امریکہ کے ایک سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ یورپی یونین اور  نیٹو کو تباہ کرنے کے راستے پر گامزن ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق  امریکی تجزیہ کار اور واشنگٹن دی سی میں بین الاقوامی تعلقات اورقانون ساز سیاست کے ماہر ’’جیمز جٹراس ‘‘نے پریس ٹی وی کےساتھ انٹرویو میں  ٹرمپ کے ان بیانات کہ یورپی یونین  تجارت کے معاملے میں چین سے بھی بدتر ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ یورپی یونین اور  نیٹو کو تباہ کرنے کے راستے پر گامزن ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے نیٹو کے متعدد اتحادیوں سے دفاعی معاملات کے لئے  ایک کثیر رقم امریکہ کو دینے کی بات کہی ہے کیونکہ اُن کے مطابق  نیٹو کے دیگر ملک اس اتحاد پر زیادہ رقم خرچ نہیں کرتے ہیں جبکہ ان کے برعکس امریکہ  کو اس اتحاد کو چلانے کیلئے ایک کثیر رقم خرچ کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب ہم یورپ کی بات کرتے ہیں تو اس بات کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے کہ یورپی یونین اور نیٹو کے ممبران تقریباً ایک ہی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اورڈونالڈ ٹرمپ جن ممالک کو دفاعی معاملات کیلئے رقومات فراہم کرنے کی بات کررہے ہیں  وہ نیٹو کے ہی اتحادی ہیں۔

 موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ نیٹو کے آنے والے سربراہی اجلاس میں امریکہ اورنیٹو کے درمیان دوریاں مزید وسیع ہونے کا امکان ہے اورکچھ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ یہ امریکی صدر کی طرف سے  نیٹو اوریورپی یونین کو تباہ کرنے کی  ایک سوچی سمجھی کوشش ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کے مطابق  وہ ایسی تجارتی پالیسی پر چل رہے ہیں جسے امریکیوں کے مفادات کی تکمیل ہو لیکن مجھے ایسا نہیں لگتا ہے کہ ٹرمپ کی یہ تجارتی پالیسی  کام کرنے والی ہے کیونکہ  چین کے مقابلے میں امریکہ  تجارتی خصارے سے دوچار ہیں۔

جیمز جٹراس نے مزیدکہاکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسی کا کوئی بھی مثبت نتیجہ نکلنے والا نہیں ہے  اوران کی اس پالیسی سے امریکہ کو ہی نقصان اُٹھانا پڑےگا ۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی