نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


آسٹرین صدر:

 نیوزنور 05 جولائی /آسٹریا کے صدر نے جوہری معاہدے سے امریکی علحٰیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اور یورپی یونین کمیشن کی نظر میں ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ٓسٹریا کے صدر ’’الیگزینڈر وان ڈیر بیلین‘‘نے آسٹرین دارالحکومت ویانا میں اپنے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسن روحانی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علحٰیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اور یورپی یونین کمیشن کی نظر میں ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ ہم ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی علحٰیدگی اور ایران پر نئی پابندیاں لگانے سے متعلق امریکی فیصلے پر مایوس ہیں۔

آسٹرین صدر نے کہا کہ جوہری معاہدے کا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا کہ اس کے ذریعے تمام مشکلات کا خاتمہ کردیا جائے گا بلکہ یہ معاہدہ مسائل کے حل کی طرف ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

انہوں نے ڈاکٹر روحانی کے دورے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آسٹریا باہمی تعلقات کے قیام کی 160ویں سالگرہ کا جشن منائیں گے جبکہ دونوں کے تعلقات500 سال سے بھی پرانے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور آسٹریا کے تعلقات اقتصادی اور سیاسی سے بڑھ کر ہیں۔

صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلین نےمزید کہا کہ اس وقت ایران میں سو سے زائد آسٹرین کمپنیاں موجود ہیں لہذا ہم یورپی یونین کے ساتھ مل کر کوشش کریں گے کہ مشکل حالات میں نہ صرف ان کمپنیوں کو اپنی سرگرمیاں جاری رہنے کے لئے مدد فراہم کریں بلکہ ہم ایران کے ساتھ باہمی اقتصادی تعاون کو بھی فروغ دیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی