سعودی اور امارات کی حیوانیت بہت جلد پوری دنیا پر آشکار ہوگی
عالمی معاملات کی یمنی ماہر: نیوزنور 08 مئی /عالمی معاملات کی ایک یمنی ماہر نے اس بات
کےساتھ کہ سعودی وہابی رژیم اورمتحدہ عرب
امارات نے یمن میں عالمی برادری کی خاموشی
کے درمیان یمنیوں کے قتل عام کا بازار گرم
کررکھا ہے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے یمن میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اوردونوں کا گھناؤنا کردار بہت جلد پوری
دنیاکےسامنے بے نقاب ہوگا۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق نوبل
انعام یافتہ اور عالمی معاملات کی ماہر
’’تواقل کرمان‘‘نے اس بات کےساتھ کہ سعودی
وہابی رژیم اورمتحدہ عرب امارات نے یمن میں
عالمی برادری کی خاموشی کے درمیان
یمنیوں کے قتل عام کا بازار گرم کررکھا ہے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے یمن
میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی
ہے اوردونوں کا گھناؤنا کردار بہت جلد
پوری دنیاکےسامنے بے نقاب ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وہ
خود یمن میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی ریاستی
دہشتگردی کو بے نقاب کرےگی ۔ انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ دنوں میں برطانیہ کی آکسفورڈ
یونیورسٹی میں یمنی عوام کے خلاف دونوں
ممالک کی دہشتگردی کو بے نقاب کرےگی ۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کی وہابی
رژیموں کی دہشتگردی اورمحاصرے کے نتیجے
میں ہزاروں بے گناہ یمنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ محترمہ یمنی تجزیہ نگار نے کہاکہ دونوں وہابی رژیمیں یمن میں مختلف دہشتگرد
گروہوں کی مالی واسلحہ جاتی حمایت جاری
رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یمن
کے سکوٹرا جزیرے میں عرب امارات کا فوجی آپریشن ایک خود مختار ملک کی خودمختاری پر حملہ ہے۔ واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر
مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر
اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک
کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر
جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔