نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


 نیوز نور04جون/گلوبل نیوز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ کینیڈین مسلمان جو ہمیشہ سے امریکی تعصب کا شکار رہے ہیں ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں امریکہ جانے کے تصور ہی سے خوفزدہ نظر آتے ہیں۔

عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’گلوبل نیوز ‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں  ٹرمپ کی طرف سے گذشتہ سال سات اسلامی ممالک سے مسلمانوں کی امریکہ آمد پر پابندی کے قانون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین مسلمان جو ہمیشہ سے امریکی تعصب کا شکار رہے ہیں ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں امریکہ جانے کے تصور ہی سے خوفزدہ نظر آتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس قانون میں اگرچہ کینیڈا کا نام شامل نہیں تاہم یہاں کے مسلمان امریکی صدر کے اقدامات سے نالاں اور یہاں آنے سے خوفزدہ نظر آتے ہیں۔ 

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی تعصبات میں اضافہ عام ہوچکا ہے اور گذشتہ دنوں بھی بہت سے شامی نژاد بچوں کو فیسٹیول میں شرکت کے لیے امریکہ نے ویزا دینے سے انکار کیا تھا۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں مسلم علماء کونسل نے خبردار کیا ہے کہ مسلمان امریکہ جانے سے پہلے ویزا اور کاغذات کے حوالے سے اطمینان حاصل کریں اور ویزا رد ہونے کی صورت میں وجہ جاننے کی کوشش کریں اور اس حوالے سے اعلٰی حکام کے علم میں مسائل کو لانے کے لیے اقدامات کریں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی