چینی کمپنیاں ایران سے تعاون جاری رکھیں گی/ چین امریکی بدمعاشی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا
چینی ماہرین:
نیوز نور04جون/چینی ماہرین نےکہا ہے کہ چینی کمپنیاں امریکی دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود ایران میں اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھیں گی۔
عالمی اردو خبر رساں ادارے ’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق چینی ماہرین ’’خوا لی مینگ اور لی شایو شیان‘‘نے کہا کہ چینی کمپنیاں امریکی دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود ایران میں اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھیں گی۔
انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں ایرانی مارکیٹ کو کبھی بھی نہیں چھوڑیں گی اورتہران کے ساتھ اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو جاری رکھیں گی۔
چینی ماہرین نے ایران اور چین کے درمیان اچھے کاروباری تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ تہران کے ساتھ تمام شعبوں سمیت تجارتی، توانائی اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے اور چین امریکی بدمعاشی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال 100 چینی کمپنیاں ایران میں توانائی، صنعت، نقل و حمل اور آٹوموٹو کے شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہرچند امریکی دباؤ توانائی کے لحاظ سے کمپنیوں کی سرگرمیوں کو متاثر کریں گے لیکن ان سب کے باوجود چین ایران کے ساتھ اپنے باہمی تعاون کے تسلسل کا خواہاں ہے۔
- ۱۸/۰۷/۰۴