روحانی کا دورہ یورپ اورتہران کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت ہے
برطانوی صحافی:
نیوزنور4 جولائی/برطانوی روزنامہ دی انڈیپنڈنٹ کے صحافی نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے یورپ دورے کا انتہائی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ تہران اوریورپ کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق آئی آر این اے کےساتھ انٹرویو میں ’’کم سن گپتا‘‘نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے یورپ دورے کا انتہائی اہمیت کا حامل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ تہران اوریورپ کے درمیان بہتر تعلقات کی علامت ہے۔
انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان اسلامی جمہوریہ ایران اوریورپ کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔
انہوں نے جامع مشترکہ ایکشن پلان سے علحیٰدہ ہونے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئےاسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ۔
انہوں نے کہاکہ ایران جوہری معاہدےکے باقی امریکہ کے بغیر دیگر فریقین اقوام متحدہ اور آئی اے ای اے نے بارہا تصدیق کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری متعلق سے اپنی ذمہ داریوں پر کھرا اُترا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے صیہونی نواز ٹرمپ عالمی برادری کے تحفظات کو نظرانداز کررہے ہیں کیونکہ یورپی یونین ،اقوام متحدہ روس اورچین کی طرف سے ٹرمپ کو واضح پیغام دیا ہے کہ جے سی پی او اےبھی پوری طرح برقرار ہے۔
انہوں نے کہاکہ جوہری معاہدے سے امریکہ کے انخلاء کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے روس اورچین کےساتھ تعلقات اب مزید مضبوط ہونے جارہے ہیں۔
انہوں نے امریکی اقدام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو غیر یقینی قراردیتے ہوئے کہاکہ آج پوری دنیا جامع مشترکہ ایکشن پلان کے مسئلے پر امریکہ کے خلاف اُٹھ کھڑی ہوئی ہے ۔
انہوں نےمزید کہاکہ ٹرمپ کی پالیسیوں کا امریکہ پر اُلٹا اثرہوگا اورامریکہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوگا جبکہ اس کے روایتی اتحادی کا جھکاؤ روس اورچین کی طرح مزید بڑھ جائےگا۔