یمن کی اسلامی تحریک مقاومت انصاراللہ اسرائیل کیلئے ایک حقیقی خطرے میں تبدیل ہورہی ہے
اسرائیلی ادارہ برائے قومی سیکورٹی:
نیوزنور03 جولائی /اسرائیلی ادارہ برائے قومی سیکورٹی نے یمن میں سعودی عرب اورامریکی گٹھ بندن کی ذلت آمیز شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کا ہے کہ اسلامی تحریک مقاومت انصاراللہ اسرائیل کیلئے ایک حقیقی خطرے میں تبدیل ہورہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ادارے نے یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جنگ کے بعد اسرائیلی نیوی گیشن کی آزادانہ سرگرمیوں کو لاحق خطرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ سعودی جنگی اتحاد جو یمنی عوام کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کرچکا ہے کی یمن میں کسی بھی طرح کی کامیابی صیہونی رژیم کے حق میں ہے۔
صیہونی محققین یوئل گوزنسکی اور اودد ارن کی طرف سے تیار کردہ اس رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ اگر یمن کا کنٹرول انقلابی فورس کے ہاتھوں میں چلاجاتا ہے تو اس صورت میں صیہونی نیوی گیشن کی آزادانہ سرگرمیاں برُی طرح متاثر ہونگی۔
رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ اسلامی تحریک مقاومت انصاراللہ کی بڑھتی طاقت صیہونی رژیم کیلئے ایک بڑاخطرہ ہے جو کہ فلسطین کی مقاومتی تحریکوں کے حق میں ہے ۔
- ۱۸/۰۷/۰۳