دنیا کی کوئی بھی طاقت فلسطینیوں کےحق وطن واپسی کو ان سے کبھی چھین نہیں سکتی
ممتاز لبنانی شیعہ عالم دین:
نیوزنور03 جولائی /لبنان کے ایک ممتاز شیعہ عالم دین نے صیہونی رژیم کو پوری انسانیت کا دشمن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا حل غاصب صیہونی رژیم کی مکمل نابودی میں مضمر ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’شیخ عبدالامیر قیبلان‘‘نے صیہونی رژیم کو پوری انسانیت کا دشمن قراردیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل غاصب صیہونی رژیم کی مکمل نابودی میں مضمر ہے۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم عالمی دہشتگردی کی سب سے بڑی حامی ہے جو تمام مذاہب کے پیروکاروں کا بہیمانہ قتل عام کررہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ فلسطین اُمت مسلمہ کا اہم ترین مسئلہ ہے اس لئے تمام مسلمانوں کو غاصب صیہونی رژیم کے خلاف متحد ہوکر اُٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ یروشلم القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت ہے اور اس شہر کی تاریخ کو مسخ کرنے کی صیہونی سازشیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگی۔
انہوں نے کہاکہ تمام مسلم علمائے کرام کی ذمہ داری ہے کہ وہ آپسی اتحاد ،یکجہتی وبھائی چارے کو مضبوط کرنے میں کردارا داکریں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ فلسطینیوں کی وطن واپسی فلسطینی قوم کا مسلمہ حق ہے اوردنیا کی کوئی بھی طاقت ان سے اس حق کو نہیں چھین سکتا ۔
- ۱۸/۰۷/۰۳