نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

شہداء فلسطین کے خون کے ساتھ دغا نہیں کریں گے

سه شنبه, ۳ جولای ۲۰۱۸، ۰۲:۴۳ ب.ظ


حماس کے سرکردہ سیاسی رہمنا:

 نیوزنور03جولائی/فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکر اور اسلامی تحریک مقاومت کے سرکردہ سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں اور وطن عزیز کے لیے بہائے گئے خون کے ساتھ بد عہدی نہیں کرے گی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی وفد کے ہمراہ شہداء غزہ کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی کیمپ سے خطاب میں ’’ڈاکٹر احمد بحر‘‘ نے کہاکہ آزادی فلسطین کے لیے قوم نے اپنا خون بہایا ہےاور شہداء کے خون اور ان کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے شہیدوں کاخون مقدس ہےاورشہداء کے ساتھ کسی قسم کی بدعہدی نہیں کی جائے گی۔

ڈاکٹر احمد بحر نےمزید کہا کہ شہداء پوری قوم کے ہیرو ہیں اورفلسطینی قوم ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادی کے لیے ہرطرح کی قربانیاں دیتی رہے گی۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ کے نتیجے میں 13 سالہ یاسر ابو النجار اور 26 سالہ محمد الحمایدہ شہید ہوگئے تھے30 مارچ 2018ء سے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ڈیڑھ سو سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 15 ہزار سے زاید زخمی ہوئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی