امریکہ نام نہاد صدی کی ڈیل کو فلسطینیوں پر مسلط کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا
اسلامی جہاد فلسطین:
نیوزنور03 جولائی /فلسطین کی اسلامی تحریک مقاومت اسلامی جہاد کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہا ہے کہ شیطان بزرگ امریکہ نام نہاد صدی کی ڈیل کو فلسطینیوں پر مسلط کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ شیخ نافظ ازام ‘‘نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ نام نہاد صدی کی ڈیل کو فلسطینیوں پر مسلط کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ہماری قوم اس وقت سنگین صورتحال سے دوچار ہے لیکن ہم امریکہ اورصیہونی رژیم کےسامنے ہر گز سرنڈر نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی علاقوں پر صیہونیوں کا ناجائز قبضہ ہے اور صیہونیوں کو تاریخی فلسطینی علاقوں کو ہر صورت میں خالی کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کی نام نہاد صدی کی ڈیل میں فلسطین کے جائز حقوق کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی نام نہاد صدی کی ڈیل کے سازشی منصوبے کو اسے بعض رجعتی عرب ممالک کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل ہے ۔