امریکی اسلام اوروہابیت مسلمانوں کی ترقی وپیشرفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہیں
ترک تجزیہ کار:
نیوزنور03 جولائی /ترکی کے ایک معروف تجزیہ کار وبین الاقوامی امور کے ماہر نے فلسطینی کاز کے خلاف امریکہ وصیہونی سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے فروغ کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے تمام ممالک کسی نہ کسی بحران میں اُلجھے ہوئے ہیں ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’سما عیل شرعن‘‘نے کہاکہ ترکی اور ایران کا عالمی اسلام میں اہم کردار ہے امریکہ نے عالمی اسلام میں جو اختلافات پیدا کئے ہیں وہ اسلامی دنیا کا اہم مسئلہ ہے۔
انہوں نے اس بات کےساتھ کہ مسلم ریاستوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو دور کرنے کی ضرورت ہے کہاکہ سعودی عرب کی قیادت میں خلیجی ریاستیں اپنے تیل کے آمدنی کو امریکیوں پر لٹا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام نے مسلمانوں کے خلاف نہ صرف نفسیاتی جنگ بلکہ میڈیا جنگ بھی چھیڑ رکھی ہے اگر ہم مسلمان آپسی اختلافات کو بھلا دیں پھر ہم اس صورت میں ہر میدان میں پیشرفت کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران اورترکی دو ہمسایہ اور تاریخی دوست ہیں امریکہ اورصیہونی ریاست ترکی اورایران کے درمیان گہرے تعلقات اوراتحاد کے مخالف ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران عالم اسلام میں فلسطینی قوم کا سب سے بڑا حامی ہے اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کو فروغ دینے میں ایران کا کردار مثالی رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج امریکی اسلام اوروہابیت مسلمانوں کی ترقی وپیشرفت میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہیں۔