ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے سے امریکہ کو تاریخی پشیمانی ہوگی
بین الاقوامی امور کے ہندوستانی ماہر: نیوزنور 08 مئی /بین الاقوامی امور کے ایک ہندوستانی ماہر
نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ ایران
کےساتھ جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتا ہے تو واشنگٹن
کو اپنے فیصلے پر سخت پشیمانی ہوگی اورواشنگٹن پر بین الاقوامی برادری
و عالمی اداروں کا اعتماد پوری طرح ختم
ہوجائےگا ۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’ستیش
مشرا‘‘نےکہاکہ اگر امریکہ ایران کےساتھ جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتا
ہے تو واشنگٹن کو اپنے فیصلے پر سخت پشیمانی ہوگی اورواشنگٹن
پر بین الاقوامی برادری و عالمی اداروں کا
اعتماد پوری طرح ختم ہوجائےگا ۔ انہوں نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کی ممکنہ
دستبرداری سے نہ صرف مشرق وسطیٰ عدم استحکام کا شکار ہوگا بلکہ اس کا خمیازہ
پوری دنیا کو بھگتنا پڑےگا ۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی ان دھمکیوں کہ وہ ایران کےساتھ جوہری معاہدے کو منسوخ کرسکتے ہیں
کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹرمپ
اگر ان دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کا بچگانہ فیصلہ کرتے ہیں پھر مستقبل
میں دنیا کا کوئی بھی ملک امریکہ کےساتھ اسطرح کا معاہدہ کرنے پر آمادہ نہیں ہوگا
۔ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی ممکنہ علحٰیدگی کوبین الاقوامی سطح پر امریکہ کی ساکھ
کیلئے نقصان دہ قراردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلاشبہ عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ مزید داغدار ہوگی جبکہ دنیا کے اکثر ممالک کا امریکہ پر اعتماد پہلے
سے ہی اُٹھ گیا ہے۔ موصوف تجزیہ نگار نے
ٹرمپ کو صیہونی وسعودی رژیم کی کٹھ پتلی قراردیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب
اور صیہونی رژیم پر اعتماد کرکے امریکہ
اپنے قومی مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ایران جوہری معاہدے پر ٹرمپ کے مؤقف کی یورپی یونین کی طرف
سے مزاحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذکورہ یونین آئندہ امریکی صدارتی انتخابات تک ٹرمپ کی
ایران جوہری مخالف پالیسیوں کی مزاحمت جاری رکھےگی۔ واضح رہے کہ صیہونی
وسعودی نواز ٹرمپ متعدد مرتبہ دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ ایران کےساتھ جوہری معاہدے
کو منسوخ کرسکتے ہیں جبکہ مذکورہ معاہدے کی تاریخ
کی تجدید 12 مئی ہے اورساتھ ہی یورپی ممالک پر زوردیا ہے کہ مسئلے کا حل نکالے ورنہ ایران کو دوبارہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑےگا
۔ دوسری جانب ایران کےصدر ڈاکٹر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے
اگر امریکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہے تو عالمی
طاقتوں سمیت واشنگٹن کو بھی اپنے فیصلے پر ایسی پشیمانی ہوگی جس کی مثال ماضی
میں کہیں نہیں ملےگی۔