نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی صدر:

نیوزنوریکم مئی/شام کے صدر نے کہا ہے کہ دشمن ممالک نے اب نیابتی جنگ کے بجائے شام پر براہ راست حملے کا راستہ اپنالیا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے دمشق میں ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی سے ملاقات میں کہا کہ دہشت گردوں کی شکست کے بعد ان کے حامیوں اور شام کے دشمن ملکوں نے شام پر براہ راست حملے کا راستہ اپنالیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردوں کی شکست کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کے لئے شامی عوام اور فوج کے حوصلے بہت بلند ہوچکے ہیں۔

شام کے صدر نے کہا کہ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور ہم اب حتمی فتح کے بالکل قریب پہنچ چکے ہیں۔

ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے بھی کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام ہمیشہ شام کی حمایت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام میں سیاسی حل کے تلاش کی کوشش جاری رکھے گا اور وہ شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی حمایت سے سر موبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی شام سے متعلق علاقائی اور عالمی حالات کا جائزہ لینے کے لئے اتوار کو دمشق پہنچے ہیں۔

شام

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی