آسٹریا جوہری معاہدے کے خلاف امریکی پالیسی کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑا ہے
آسٹرین چانسلر:
نیوزنور03جولائی/ایرانی صدر کے یورپی دوروں کے موقع پر آسٹرین چانسلر کے دفتر نے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ آسٹریا جوہری معاہدے کے خلاف امریکی پالیسی کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کے یورپی دوروں کے موقع پر آسٹرین چانسلر کے دفتر نے ایک باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ آسٹریا جوہری معاہدے کے خلاف امریکی پالیسی کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریا اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
بیان کے مطابق آسٹرین حکومت ایران جوہری معاہدے کے خلاف امریکی پالیسی اور پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریا کے سرکاری دورے کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی آسٹرین چانسلر سباستیان کُرس کے ہمراہ جوہری معاہدے کی اہمیت اور کے تحفظ کا مطالبہ کریں گے۔
بیان کے مطابق آسٹرین قیادت کی نظر میں ایران جوہری معاہدہ ایک مثبت اور مفید سمجھوتہ ہے لہذا جب تک ایران اپنے وعدوں پر قائم رہے گا یورپی ممالک بھی ایران کے لئے عالمی تجارتی تعاون کے لئے راہ ہموار کرنے پر مدد کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی گزشتہ روز سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ پہنچ گئےجہاں سے وہ آسٹریا کا بھی دورہ کریں گے۔
واضح ر ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکی علحٰیدگی کے بعد صد روحانی کا یہ یورپ کا پہلا دورہ ہوگا۔