ایرانی صدر کا دورہ یورپ جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے مؤثر ثابت ہوگا
سوئڈش مندوب:
نیوزنور03جولائی/اقوام متحدہ میں تعینات سوئڈن کے مستقل مندوب نے کہا ہے ایرانی صدر کے دویورپی ملک سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے دورے جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مؤثر اور مفید ثابت ہوں گے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں تعینات سوئڈن کے مستقل مندوب ’’اولوف ایسکاگ‘‘نےکہا ایرانی صدر کے دویورپی ملک سوئٹزرلینڈ اور آسٹریا کے دورے جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے مؤثر اور مفید ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر روحانی کا دورہ یورپ باہمی مفاہمت کو بہتر بنانے بالخصوص جوہری معاہدے کو بچانے کے لے مثبت ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک ایران جوہری معاہدے کے حق میں ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ اس عالمی معاہدے کو تحفظ فراہم کریں۔
سوئڈش مندوب نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ سلامتی کونسل سے تصدیق شدہ اور دنیا میں تخفیف اسلحہ معاہدے کے بہتر نفاذ کے لئے ایک عالمی معتبر سند ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ عالمی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے ایران جوہری معاہدہ ناگزیر ہے۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی گزشتہ روز سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ پہنچ گئےجہاں سے وہ آسٹریا کا بھی دورہ کریں گے۔
واضح ر ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکی علحٰیدگی کے بعد صد روحانی کا یہ یورپ کا پہلا دورہ ہوگا۔
- ۱۸/۰۷/۰۳