نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان:

 نیوزنور03جولائی/اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کرنے والی امریکی پالیسیوں کی وجہ سے ہی انسانی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے اور امریکہ انسانی حقوق کو دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے ایک حربے کے طور پراستعمال کررہا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان’’ بہرام قاسمی‘] نے انسانی اسمگلنگ کے موضوع پر امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ کو مخاصمانہ ،جانبدارانہ اور سیاسی قرار دیکر اس کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے  کہا  کہ عالمی سطح پر عدم استحکام پیدا کرنے والی امریکی پالیسیوں کی وجہ سے ہی انسانی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نےامریکہ کی طرف سے انسانی اسمگلنگ کے موضوع پر سالانہ رپورٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران پراس الزام  کہ وہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہےکو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت اپنے اس قسم کے اقدامات کے ذریعے کوشش کررہی ہے کہ وہ عالمی رائے عامہ کی توجہ  اپنی مداخلت پسندانہ پالیسیوں اور عالمی سطح پر خاص طور سے مغربی ایشیا اور افریقا میں تخریبی اور عدم استحکام پیدا کرنے والی اپنی پالیسیوں سے منحرف کرے ۔

 ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے انسانی اسمگلنگ کے لئے جو مافیا گروہ اور خطرناک نیٹ ورک تشکیل دیا ہے اس پر بھی پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے انسانی اسمگلنگ خاص طور پر خواتین اور بچوں کی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر عالمی برادری کی تشویش کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ آزاد اور خود مختار ممالک کے خلاف مختلف جرائم منجملہ انسانی اسمگلنگ کا بہانہ بناکر یکطرفہ طور پر رپورٹ تیار کرنے کے تعلق سے امریکہ کا خودسرانہ اقدام نہ صرف عالمی قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس قسم کے جرائم کا سد باب کرنے کے میدان میں حکومتوں کے درمیان بین الاقوامی تعاون کو بھی کمزور کرے گا بنابریں امریکی حکومت کو اس سلسلے میں جواب دہ ہونا چاہئے ۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےانسانی حقوق کے کھوکھلے نعروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہاکہ امریکی حکومت انسانی حقوق کے مسئلے کو دوسرے ممالک پر دباو ڈالنے کے لئے  ایک حربے کے طور پر استعمال کرتی ہے  اور اس کا یہ نعرہ محض ایک سیاسی نعرہ ہے ۔

انہوں  نے انسانی حقوق کے بارے میں امریکی دعووں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے مہاجرین اور بچوں کو ان کے والدین سے علحٰیدہ کرنے کےاقدامات بذات خود غیر انسانی اور انسانیت کے خلاف ہیں۔

موصوف ترجمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل  کے طرز عمل اور اس کونسل سے امریکہ کے نکلنے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے بارے میں دوہرا معیار اس بات کا باعث بنا ہے کہ امریکہ من مانی کرے اور یہ ادارہ اس حوالے سے دوغلی پالیسی پر عمل کرے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے مزید امریکہ کی جانب سے عالمی معاہدوں منجملہ پیرس معاہدے اور جوہری معاہدے سے علحٰیدہ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے اقدامات معاہدوں کو پاوں تلے روندنےاور معاہدوں کی دھجیاں اُڑانے کے مترادف ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی