بوکو حرام کے حملے میں دس نائیجیریائی فوجی ہلاک
نائیجیریائی وزارت دفاع کے ترجمان:
نیوزنور03جولائی/نائیجیریائی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ نائیجیریا کی فوجی چیک پوسٹ پر دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے حملے میں دس فوجی ہلاک ہوگئے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ جنوب مشرقی سرحدی علاقے کی ایک چیک پوسٹ پر کیے جانے والے اس حملے میں جہاں دس فوجی ہلاک ہوئے ہیں وہیں تین فوجی زخمی جبکہ چار فوجی لاپتہ بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہ بوکو حرام سن دوہزار نو سے شمالی نائیجیریا میں سرگرم ہے اور اس نے اپنے حملوں کا دائرہ چاڈ اور کیمرون جیسے ہمسایہ ملکوں تک پھیلا دیا ہے۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ اس عرصےکے دوران بوکو حرام کے ہاتھوں بیس ہزار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ چھبیس لاکھ سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا سمیت علاقے کے ملکوں کی حکومتیں دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے خلاف جنگ میں مؤثر حکمت عملی اپنانے میں ناکام رہی ہیں۔
- ۱۸/۰۷/۰۳