نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل :

نیوزنور03جولائی/اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ روہنگیائی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سفاکیت اور منظم انداز میں کی گئی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل’’ انٹونیو گوتیریس‘‘نے بنگلہ دیش میں روہنگیائی مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپوں کے دورے کے دوران کوکس بازار کیمپوں میں میانمار سے آئے روہنگیا ئی پناہ گزینوں سے ملاقات میں کہا کہ روہنگیائی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سفاکیت اور منظم انداز میں کی گئی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیمپوں میں موجود لوگوں سے سفاکیت کے ناقابل یقین واقعات سنے  ان تمام مظالم کی ذمہ داری میانمارحکومت پر عائد ہوتی ہے  اور عالمی برادری بھی یہ مظالم رکوانے میں ناکام ہوئی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ میانمارحکومت روہنگیائی مسلمانوں  پر مظالم ڈھانے والوں کے خلاف کارروائی کرےجبکہ میانمار فوج کے مظالم سے جان بچا کر آنے والے 7لاکھ سے زائد روہنگیائی بنگلہ دیش کے کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی