نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

شام میں امریکی فوجی موجودگی اب بے معنی ہے

دوشنبه, ۲ جولای ۲۰۱۸، ۱۱:۵۶ ق.ظ


شامی عہدیدار:

نیوزنور02 جولائی/شام کی قومی اسمبلی کے سیکٹری نے کہا ہے کہ  امریکہ کو شام کی سرزمین سے اپنی فوجیوں کو جلد ازجلد نکالینا چاہئے کیونکہ اسطرح کی موجودگی اب پوری طرح بے معنی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی نیوزا یجنسی ریا نووستی کےساتھ انٹرویو میں ’’خالد الابود‘‘نےکہاکہ امریکہ کو شام کی سرزمین سے اپنی فوجیوں کو جلد ازجلد نکالینا چاہئے کیونکہ اسطرح کی موجودگی اب پوری طرح بے معنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ نے شام کو تقسیم کرنے کی غرض سے اس ملک میں اپنی فوجیں تعینات کی تھی  امریکہ کا یہ منصوبہ اب پوری طرح سے ناکام ہوا ہے  اوراس لئے امریکہ کو  فوری طورپر اپنی فوجیں یہاں سے نکال لینی چاہئے۔

ٹرمپ اورروسی صدر پوتن کے درمیان 16 جولائی کو فن لینڈ کے دارالحکومت میں ہونے والی ملاقات میں  شام سےمتعلق کسی بھی طرح کے معاہدے تک پہنچنے کے  امکانات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اس ملاقات میں  شام کی صورتحال کاجائزہ لیا جائےگا لیکن حقیقت یہ ہے کہ  روسی صدر نے شام میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اوراس کے اتحادی  جنگ جیت چکے ہیں لیکن ٹرمپ کے پاس  اپنی بات منوانے اورروس پر دباؤڈالنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔

واضح  رہے کہ شامی صدر بشارالاسد نے اپنے حالیہ بیان میں کہاتھا کہ امریکہ نے شام میں دہشتگردوں کی مدد کیلئے موجود اپنے فوجی دستوں کو جلد واپس نہ بلایا تو شامی سرزمین پر امریکی فوج کےساتھ تصادم کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی