جنوبی شام سے متعلق نصراللہ کا بیان شام کی زمینی صورتحال اور دمشق اوراسکے اتحادیوں کی حتمی فتح کا عکاس ہے
صیہونی تجزیہ کار:
نیوزنور02 جولائی/ایک صیہونی تجزیہ کار نے لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے حالیہ بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی شام سے متعلق نصراللہ کا بیان شام کی زمینی صورتحال اور دمشق اوراسکے اتحادیوں کی حتمی فتح کا عکاس ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹیلی ویژن چینل کنالی ٹی وی کے تجزیہ کار ’’احودیاری‘‘نے لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے حالیہ بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی شام سے متعلق نصراللہ کا بیان شام کی زمینی صورتحال اور دمشق اوراسکے اتحادیوں کی حتمی فتح کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں سید حسن نصراللہ کے اس بیان کہ شام ایک عظیم فتح کےراستے پر گامزن ہے کی تائید کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ میں سید حسن نصراللہ کے اس بیان کہ صدر بشارالاسد اوران کے اتحادی دہشتگردوں کے خلاف عظیم فتح کے قریب ہیں اسرائیل کے خلاف ایک بڑی کامیابی سمجھتا ہوں ۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ شام میں تل ابیب رژیم کو شکست ہوئی اوربشارالاسد کی فورسز مقبوضہ فلسطینی علاقوں تک پہنچنے میں دوبارہ کامیاب ہوئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ لبنان کی اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہاکہ علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیاں مقاومتی محاذ کے حق میں ہیں اور شام میں دہشتگرد گروہ نابود ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام کی جنگ دراصل علاقے اورمستقبل کی جنگ ہےاورہم شام میں دہشتگردوں کو ہونے والے شکست کا نظارہ کررہے ہیں۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔