شام میں ایران کی موجودگی کا مقصد دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اُکھاڑنا ہے
مشرق وسطیٰ امور میں روسی صدر کے نمائندے:
نیوزنور02جولائی/مشرق وسطیٰ امور میں روسی صدر کے نمائندےنےکہا ہے کہ شام میں ایرانی مشیروں کی موجودگی اس ملک میں دہشتگردی سے لڑنے کیلئے ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ امور میں روسی صدر کے نمائندے’’میخائیل بوگدانوف‘‘ نے کہا کہ شام میں ایرانی مشیروں کی موجودگی اس ملک میں دہشتگردی سے لڑنے کیلئے ہے۔
انہوں نے تل ابیب کے اس بے بنیاد الزام کہ ایران نے شام کو صہیونی ریاست کے خلاف ایک فوجی علاقے میں تبدیل کردیا ہے کے ردعمل میں کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ شام میں ایرانی مسلح افواج موجود نہیں ہیں بلکہ محدود تعداد میں ایرانی مشیر ہیں جن کا مقصد اس ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کرنا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ شام میں ایرانی فورسز کی موجودگی اس ملک کی قانونی حکومت کی درخواست پر ہے۔
- ۱۸/۰۷/۰۲