افغانستان سے غیر ملکی افواج نکل جائے تو اس ملک میں امن قائم ہوگا
مائیکل سپرنگ مین:
نیوزنور02 جولائی/امریکہ کے ایک معروف مصنف وسیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ افغانستان کی موجودہ خطرناک صورتحال سے نمٹنے کا واحد راستہ اس ملک سے غیر ملکی افواج کا انخلاء ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’مائیکل سپرنگ مین‘‘نےکہاکہ افغانستان کی موجودہ خطرناک صورتحال سے نمٹنے کا واحد راستہ اس ملک سے غیر ملکی افواج کا انخلاء ہے۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان میں رونما ہونے والے واقعات افسوسناک ہیں اور اس ملک کا مستقبل غیر ملکی قابض افواج کی موجودگی میں تاریک دکھائی دے رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراس کے نیٹو اتحادی امن واستحکام میں یقین نہیں رکھتے ان ممالک کی فوجیں قریب دودہائیوں سے افغانستان پر قابض ہیں تاہم ان کی موجودگی اس غریب مسلم ملک میں مزید افراتفری اورعدم استحکام کا باعث بنی ہے۔
انہوں نے کہا امریکیوں اوریورپیوں کو اس حقیقت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ دنیا بدل چکی ہے اور سامراجی قوتوں کا زوال ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ افغٖانستان کے صدر اشرف غنی نے کچھ روزقبل 18 دنوں سے جاری طالبان کےساتھ یکطرفہ جنگ بندی کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں سے تمام دہشتگردوں کے خلاف دوبارہ کاروائی کرنے کا حکم دے دیا۔
انہوں نے کہاکہ فوجی کاروائی کےساتھ ساتھ طالبان دہشتگردوں کےساتھ سیاسی مفاہمت اور قیام امن کیلئے حکومت کی کوششیں بھی جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہاکہ میں طالبان کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں اور طالبان جب بھی جنگ بندی چاہیں گے ہم ان کے اس مطالبے کو تسلیم کریں گے۔
- ۱۸/۰۷/۰۲