امریکہ کے خلاف حزب اللہ لبنان کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑے ہیں
حزب اللہ عراق کے ترجمان:
نیوزنور02جولائی/حزب اللہ عراق کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ عراقی حزب اللہ کے اہلکار امریکہ کے خلاف حزب اللہ لبنان کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ عراق کے ترجمان’’جعفر الحسینی‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ عراق کے اہلکار امریکہ کے خلاف حزب اللہ لبنان کے ساتھ ایک ہی صف میں کھڑے ہیں۔
حزب اللہ عراق کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے دہشتگردگروہوں کو پھر سےمضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔
انہوں نے عراق اور شام کی سرحد پر امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے حزب اللہ عراق کے اہلکاروں پر حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کے بارے میں حشد الشعبی کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور اعلٰی کمانڈروں کے ساتھ مشورے کے بعد اس کا مناسب جواب دیا جائےگا۔
- ۱۸/۰۷/۰۲