مغرب اورصیہونی حکومت شام کو تقسیم کرنے کے خفیہ منصوبے پر عمل پیرا ہیں
برطانوی تجزیہ کار:
نیوزنور02 جولائی/برطانیہ کی ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے شام سے متعلق مغربی ممالک کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب اورصیہونی حکومت شام کو تقسیم کرنے کے خفیہ منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں انٹرنیشنل ایکشن سینٹر کی شریک بانی ’’سارا فلنڈرس‘‘نے شام سے متعلق مغربی ممالک کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب اورصیہونی حکومت شام کو تقسیم کرنے کے خفیہ منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم اورمغرب شام کو چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کرنے کیلئے ایک دوسرے کےساتھ تعاون کرتے رہے ہیں تاہم انہوں نے اس خطرناک منصوبے کوکبھی بھی افشا نہیں کیا ہے۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ مغرب اورصیہونی حکومت شام میں اپنے مجرمانہ کردار ،اس ملک کو تقسیم کرنے اوربشارالاسد حکومت کو گرانے کی کوششوں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایران ،حزب اللہ اورروس کا شام میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اورتینوں نے ا س عر ب ملک کے خلاف مغرب اورصیہونی رژیم کے ناپاک منصوبے کو ناکام کیا ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔