نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسکارٹ بینٹ:

نیوزنور02 جولائی/بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے کہا ہے کہ شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے اتحادی فتنہ گر اسلامی جمہوریہ ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی میں  کبھی کامیاب نہیں ہونگے اور امریکہ کی ایران سے متعلق پالیسی دشمنی ،جھوٹ اورفریب پر مبنی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’اسکارٹ بینٹ ‘‘نے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں بدنام زمانہ دہشتگرد گروہ ایم کیو او کی طرف سے منعقدہ حالیہ تقریب میں صیہونی نواز ٹرمپ ذاتی وکیل روڈی گیلانی کی شرکت اوران کے ایران مخالف بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی سے متعلق امریکہ کی پالیسی جھوٹ اورفریب پر مبنی ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے روڈنی کے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دعوؤں کو سفید جھوٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ گلونی امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اوردیگر ٹرمپ انتظامیہ کے مشیر  کہ جو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بیان بازی کرتے رہتے ہیں سب سے بدعنوان شخصیات ہیں جنہوں  نے9/11 حملوں سے متعلق بھی امریکی عوام کو گمراہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس لئے ا ن قدامت وانتہاپسند افراد کی طرف سے دنیا بھر میں امریکی تسلط قائم کرنے کی کوششیں  باعث حیرت نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کا اہم اورطاقتور ترین ملک اسلامی جمہوریہ ایران روس اورچین جیسے ممالک کےساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرکے امریکی پابندیوں کو ناکام کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری انسانیت کے دفاع میں امریکہ کی  تسلط پسندی اور بالادستی کے خلاف کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اپنے حالیہ بیان میں فرمایا کہ شیطان بزرگ امریکہ  ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرکے ایرانی عوام کو حکومت کے خلاف کرنا چاہتا ہے۔

آپ نے فرمایا  کہ امریکہ ایرانی قوم کو  حکومت نظام سے باہر نکالنے کی کوشش کررہا ہے لیکن  تمام ترکوششوں کے باوجود امریکہ اس پوزیشن میں نہیں کہ  ایران کے خلاف کاروائی کرے  اس لئے پہلے بھی 6 امریکی صدور ایران کو دباؤ میں لانے کی ناکام کوشش کرچکے ہیں اوراب بھی  امریکہ اپنی کوششوں میں ناکام رہےگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی