بحرینی انقلاب کو کچلنے کیلئے سعودی عرب،کویت اور عرب امارات آل خلیفہ کی پشت پناہی میں مصروف
نیو یارک ٹائمز:
نیوزنور30جون/ایک امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بحرین کی ظالم و جابر آل خلیفہ حکومت نے مظاہرین کو کچلنے کیلئے سعودی عرب،کویت اور امارات وغیرہ سے دس ارب ڈالر امداد حاصل کی ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار’’نیو یارک ٹایمز‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے مظاہرین کو کچلنے کے لیے سعودی عرب،کویت اور امارات وغیرہ سے دس ارب ڈالر امداد حاصل کی ہے۔
کی رپورٹ کے مطابق سال ۲۰۱۱ سے شروع ہونے والے عوامی احتجاجات کو روکنے کے لیے بحرین کو اب تک کویت،سعودی اور امارات سے دس ارب ڈالر امداد کی رقم مل چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال ۲۰۱۱ سے جاری عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لیے آل خلیفہ مختلف عرب ممالک سے دس ارب ڈالر دریافت کرچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عوامی مظاہروں میں شیعہ اکثریت عوام پیش پیش ہیں اور انکو کچلنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جبکہ دس ارب ڈالر کے علاوہ سعودی حکومت مختلف دیگرشعبوں میں بھی مدد کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شیعہ رہنما شیخ علی رحمة کہ جن کو جنوری ۲۰۱۶ میں مظاہروں میں شرکت کی وجہ سے انکے گھردراز کے علاقے سے گرفتار کرلیا گیا تھاکے مقدمے میں جان بوجھ کرتاخیر کی جارہی ہے۔