نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

کوفہ یونیورسٹی کے معروف اُستاد:

نیوز نور 07 مئی /کوفہ یونیورسٹی کے ایک معروف اُستاد نے کہا ہے کہ ایران کی پالیسی مسلمانوں کےد رمیان اتحاد کو مضبوط کرنے پر مبنی ہے  اور اسلامی دنیا کا یہ اہم اور طاقتور ملک اسلام کے خلاف امریکہ اوراسرائیل   کی سازشوں کوناکام بنانے کے لئے مسلمانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کررہا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’علی عباس عبدالحسین‘‘ نے کہاکہ ایران کی پالیسی مسلمانوں کےد رمیان اتحاد کو مضبوط کرنے پر مبنی ہے  اور اسلامی دنیا کا یہ اہم اور طاقتور ملک اسلام کے خلاف امریکہ اوراسرائیل   کی سازشوں کوناکام بنانے کے لئے مسلمانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام مذاہب کےد رمیان مذاکرات کا علمبردار ہے۔

انہوں نے کہاکہ تہران میں جاری بین الاقوامی کتب میلہ کامیاب رہا ہے اور مصر،لبنان  اورشام کے دانشوروں  کو اس میلے میں شرکت کرنی چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ ایران اورعراق کے درمیان  تمام تعلقات کو ہر میدان میں وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

قا بل ذکر ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ بین الاقوامی کتب میلے میں تہران سمیت دوسرے شہروں سے لاکھوں شہری اپنی پسند کی کتابوں کی خریداری کیلئے میلے کا رُخ کررہے ہیں ۔

کتاب کی 30 ویں بین الاقوامی نمائش 10 دن تک جاری رہنے والی ہے کتابی میلے میں رپورٹوں کے مطابق 4 ہزار عناوین اور موضوعات پر مشتمل کتابیں  موجودہیں جبکہ 110 مختلف ممالک کے پبلشرز اس بین الاقوامی نمائش میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی