یورپ و امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی کے ذمہ دار ٹرمپ ہیں
یورپی کونسل کے چیئرمین:
نیوزنور30جون/یورپی کونسل کے چیئرمین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں یورپ و امریکہ کے تعلقات میں بہتری کی کوئی اُمید نہیں رکھی جا سکتی۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تارکین وطن کے بحران کے سلسلے میں برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں یورپی کونسل کے چیئرمین’’ڈونلڈ ٹسک‘‘نے کہا کہ یورپ و امریکہ کے تعلقات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کی موجودگی میں ان تعلقات میں بہتری کی کوئی امید نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ یورپ و امریکہ کے تعلقات کو مستحکم بنانے اور مغربی یکجہتی کے تحفظ کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔
انہوں نے اس سے قبل یورپی ملکوں کے سربراہوں کے نام ایک مراسلے میں لکھا تھا کہ ٹرمپ کا رویہ مغربی اتحاد کے لئے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین کے رکن کے سربراہوں کا دو روزہ سربراہی اجلاس جمعے کو بریسلز میں ختم ہوگیا ہے۔جس میں تارکین وطن کے معاملے سے نمٹنے کے معاملے پر غور کیا گیا۔