نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

 نیوزنور30جون/یورپی یونین کے ممالک نے پناہ گزینوں سے متعلق نئے معاہدے پر اتفاق رائے کر لیا ہے جس کے تحت پناہ گزینوں کے کیمپ بند کردیئے جائیں گے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے سربراہوں کا اجلاس ہوا جس میں طویل مذاکرات کے بعد پناہ گزینوں کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جس کے تحت تارکین وطن کے کیمپوں کو بند کر کے عارضی کیمپ بنایا جائے گا جو مہاجرین کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرکے اس کا فیصلہ کرے گا کہ کسے سرحد پار کرنے کی اجازت دی جاسکے گی اور کیسے واپس کردیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے درمیان یہ مفاہمتی عمل یورپی ممالک کی سرحدوں پر بڑھتے ہوئے تارکین وطن کی تعداد کے پیش نظر کیا گیا ہے طویل اجلاس کے دوران سربراہان نے سیکورٹی رسک، مہاجرین کی آباد کاری اور ضروری سہولیات کی دستیابی کے امکانات پر بھی غور کیا۔

دوسری جانب یورپی ممالک کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کے درمیان پناہ گزینوں سے متعلق معاہدے میں تو اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم تارکین وطن کے حراستی کیمپوں سے متعلق ابھی کچھ واضح نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ایک متنازع فیصلے میں تارکین وطن کے بچوں کو ان کے والدین سے دور کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر امریکہ سمیت پوری دنیا میں زبردست احتجاج ہوا تھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی