نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


پاکستانی اخبار:

 نیوزنور29جون/پاکستان کے مشہور اردو اخبار  نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات کے خلاف ایرانی عزم قابل ستائش اور دنیا کی آزاد اور خودمختار ریاستوں کے لئے قابل تقلید نمونہ ہے۔

عالمی اردوخبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی موخراخبار’’روزنامہ ایکسپریس‘‘ نے اپنے اداریےمیں لکھا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران پر معاشی پابندیوں کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں واشنگٹن اسی ماہ سے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کرنے کا سلسلہ شروع کرنے والا ہے۔

اداریے میں لکھا گیا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت نئی امریکی پابندیوں کے بعد پڑنے والے اقتصادی دباؤ کو برداشت کرنے کے قابل ہے۔

اداریے کے مطابق اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ امریکہ کے حالیہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مستقل ایسے بیانات اور پالیسیوں کا مظاہرہ کیا جارہا ہے جس سے دنیا کے دیگر ممالک سخت مضطرب ہیں مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی یہ جلد بازی اور احمقانہ پالیسیاں خود امریکہ کے لیے سم قاتل ثابت ہوں گی جب کہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری کو بھی ٹرمپ کی بڑی غلطی قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے سرکاری ٹی وی پر نشر کی جانے والی اپنی تقریر میں اس عزم کا اظہار کیا کہ یہاں تک کہ بدترین حالات میں بھی میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ایرانیوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی جاری رہے گی ہمارے پاس چینی، گندم اور پکانے کے لیے استعمال ہونے والا تیل وافر مقدار میں موجود ہےکاروبار کی منڈی کو سہارا دینے کے لیے ہمارے پاس غیر ملکی کرنسی بھی مناسب تعداد میں ہے۔

صدر روحانی کے مطابق نئی امریکی پابندیاں نفسیاتی، اقتصادی اور سیاسی جنگ کا حصہ ہیں اور واشنگٹن کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی اس معاہدے سے الگ ہونا ایسی بڑی غلطی تھی جو ٹرمپ کرسکتے تھےاور  یہ ایک ہولناک غلطی تھی جس وجہ سے عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ متاثر ہوگی۔

یادرہے کہ امریکہ نے مئی میں ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر دستخط کرنے والے دیگر ممالک جن میں جرمنی، فرانس، روس، برطانیہ اور چین سمیت یورپی یونین شامل ہیں اسے بچانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اپنی ریاست کی خودداری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے اور امریکی پابندی کے دباؤ کو برداشت کرنے کا ایرانی قوم کا عزم قابل ستائش اور دنیا کی آزاد اور خوددار ریاستوں کے لیے قابل تقلید نمونہ ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی