ایران اور استقامتی بلاک نے امریکہ کی تمام سازشوں کو خاک میں ملا دیا ہے
رہبر معظم انقلاب اسلامی کےعالمی امور کے مشیر:
نیوزنور29جون/رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے عالمی امور میں مشیر اور سابق وزیر خارجہ نے ممکنہ طور پر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایرانی قوم امریکی سازشوں میں نہیں آئے گی۔
عالمی اردوخبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے عالمی امور میں مشیر اور سابق وزیر خارجہ’’ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی ‘‘نےمشہد مقدس میں ممکنہ طور پر ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی قوم امریکی سازشوں میں نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی حکام یہ سوچ رہے ہیں کہ شاید ایرانی قوم امریکی سازش کا شکار ہو جائے جو ان کی خام خیالی ہے اس لئے کہ ایرانی قوم ماضی کی طرح امریکہ کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مزیدعلاقے میں ایران کےایک طاقتور ملک ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور استقامتی بلاک نے علاقے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔
- ۱۸/۰۶/۲۹