امریکی صدرٹرمپ ایران ایٹمی معاہدے کی مخالفت کرکے آگ سے کھیل رہے ہیں
عالمی معاملات کے ہندوستانی ماہر :
امریکی صدرٹرمپ ایران ایٹمی معاہدے کی مخالفت کرکے آگ سے کھیل رہے ہیں
نیوز نور 07 مئی /ایک ہندوستانی تھنک ٹینک کے ایک سینئر رکن نے کہا ہے کہ اگر ٹرمپ ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کرتا ہے اس صورت میں مشرق وسطیٰ علاقہ مزید غیر مستحکم ہوگا جس کی پوری ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوگی ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی تھنک ٹینک ائی ڈی ایس اے کے سینئر رکن’’راجیوشرما‘‘ نے ایران جوہری معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے جارحانہ موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے امریکی صدر کے ممکنہ فیصلے سے پورا مشرق وسطیٰ مزید غیر مستحکم ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی نواز ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے کے خلاف جو موقف اپنایا ہے قابل مذمت ہے اوراس طرح کا موقف آگ سے کھیلنے کےمترادف ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران جوہری معاہدے سے ممکنہ دستبرداری بین الاقوامی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہوگی اوراس طرح کے عمل سے دنیا بھر میں امریکہ کی ساکھ مزید داغدار ہوجائےگی۔
انہوں نے کہاکہ صیہونی رژیم اور سعودی عرب کی آل سعود حکومت ٹرمپ کو ایران کے خلاف اُکسارہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے بن سلمان کو اس وقت شاہی خاندان میں اپنے خلاف اندرنی بغاوت کا سامنا ہے اوروہ عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ایران مخالف پالیسی اپنا رہے ہیں۔
ایران جوہری معاہدے پر ٹرمپ کے دباؤ کی مزاحمت کرنے پر یورپی یونین کی تعریف کرتے ہوئے تجزیہ نگار نے کہاکہ مذکورہ یونین اسلامی جمہوریہ ایران کے خلا ف ٹرمپ کی غلط پالیسیوں کی مخالفت جاری رکھےگی ۔