سعودی فوجی اتحاد سے انخلاء کا وقت آن پہنچا ہے/ملائشیا کو خلیج فارس کے تنازعات میں اُلجھنےمیں کوئی دلچسپی نہیں ہے
ملائشیا کے وزیر دفاع :
نیوزنور29جون/ملائشیا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ملائشیا کی فوج کو سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے خارج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ملائشیا کی فوجیں عنقریب سعودی عرب سے خارج ہوجائیں گی۔
عالمی اردوخبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ملائشیا کے وزیر دفاع ’’محمد سیو‘‘ نے کہا کہ ملائشیا کی فوج کو سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے خارج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ملائشیا کی فوجیں عنقریب سعودی عرب سے خارج ہوجائیں گی۔
ملائشیا کے وزیر دفاع نے کہا کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے نکلنے کا فیصلہ گذشتہ ہفتہ کیا گیا تھا اور ملائشیا کو خلیج فارس کے تنازعات میں شرکت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملائشیا کی فوج یمن پر بمباری میں حصہ لے رہی اورہمیں ایک اسلامی ملک کے خلاف جنگ میں دوسرے ملک کی مدد نہیں کرنی چاہیے۔