نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


صیہونی روز نامہ:

 نیوزنور29جون/ایک صیہونی روز نامہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی ریاست مقاومتی گروہوں کے میزائل حملوں سے سخت خوفزدہ ہو کر اپنے ایٹمی مراکز کی حفاظت کے لیے سیکورٹی اقدامات میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عالمی اردوخبر رساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق صیہونی روز نامہ ’’ہارٹز‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ صہیونی ریاست ایران، حزب اللہ، حماس اور دیگر مقاومتی گروہوں کے میزائلوں سے اس قدر سخت خوفزدہ ہے کہ اپنے ایٹمی پلانٹس کی حفاظتی تدابیر میں مسلسل اضافہ کرنے میں جٹی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے جوہری توانائی کمیشن نے اس بات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہ ایران اور حزب اللہ اپنے بیلیسٹک میزائلوں سے اسرائیل کے ایٹمی مراکز کو حملے کا نشانہ بنا سکتے ہیں’ڈیمونا‘ اور ’امونیا‘ ایٹمی پلانٹس کی حفاظت کے لیے متعدد سیکورٹی اقدامات کئے ہیں اسرائیلی جوہری توانائی کمیشن کے اراکین نے کہا ہے کہ اس وقت اسرائیل کے ایٹمی پلانٹس کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

ا کمیشن کے اراکین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے کسی ایک ایٹمی پلانٹ پر کامیاب حملہ اسرائیل کی نابودی اور علاقے میں ایران اور حزب اللہ کی کامیابی کا باعث بن سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نے سیکورٹی اقدامات تیز کرتے ہوئے رامیٹ ایویو سے اپنے اصلی مرکز کوناہال سورک منتقل کر دیا ہے تاکہ جنگ کی صورت میں ایٹمی انجینیئروں اور کارکنان کو تحفظات فراہم کر سکے۔

رپورٹ کے مطابق اگر ڈیمونا ایٹمی پلانٹ کے ۳۵ میٹر فاصلے پر ایک میزائل داغ دیا جائے تو اس سے اسرائیل کے ایٹمی پلانٹ میں آگ بھڑک کر ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کو یہ تشویش اس وقت پیدا ہوئی ہے جب حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اپنی ایک تقریر میں کہا کہ صہیونی ریاست کے ساتھ ممکنہ جنگ میں ہم نہ صرف تل ابیب اور حیفا کو اپنے میزائل حملوں کا نشانہ بنائیں گے بلکہ ڈیمونا اور امونیا ایٹمی مراکز بھی ہمارے حملوں سے محفوظ نہیں رہیں گے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی