نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


کلب برائے اسیران فلسطین:

 نیوزنور28جون/کلب برائے اسیران فلسطین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی نوجوان پر اسرائیلی درندہ صفت جلادوں نے وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں اسیر کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق کلب برائے اسیران فلسطین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ24 سالہ اسیر عمر الکسوانی کو دوران حراست اذیتیں دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

 الکسوانی کو اسرائیلی فوج نے 7 مارچ 2018ء کو غرب اردن میں قائم بیرزیت یونیورسٹی کے ہاسٹل سے اٹھا کر عقوبت خانے میں منتقل کردیا تھا جہاں اس پر انسانیت سوز تشدد کیا گیا۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ الکسوانی اس وقوت عوفر جیل میں قید ہےاورکلب کے ایک مندوب نے گذشتہ روز اسیر سے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دوران حراست اسے غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا نہ حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسے علاج کی سہولت مہیا کی گئی اور نہ ہی ڈاکٹروں کو معائنہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جلاد کئی روز تک اسے روزانہ کی بنیاد پر جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے رہےاور وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں اس کے جسم میں شدید تکلیف ہے۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی جلاد اسے بجلی کے جھٹکے لگاتے، لاٹھیوں سے مارتے اور مسلسل بیدار رکھتے تھےاور اسے ایک کرسی پرپورا پورا دن ہاتھ پاؤں باندھ کر رکھا جاتاتھا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی