قطر نے ایران مخالف اتحاد میں شامل ہوجانے کے امریکی حکم ماننے سے کیاانکار
روز نامہ رائے الیوم:
نیوزنور28جون/عرب دنیا کے ایک موخر روز نامے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے قطر پر شدید دباؤ ڈالتے ہوئے قطر کو فوری طور پر عرب اختلافات ختم کرکے ایران مخالف اتحاد میں شامل ہوجانے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے لیکن قطر نے ایران مخالف اتحاد میں شامل ہوجانے کے امریکی حکم ماننے سے انکار کیاہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عرب دنیا کے ایک موخر روز نامے’’رائے الیوم‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکہ اور قطر کے وزراء خارجہ کے درمیان حال ہی میں واشنگٹن میں ملاقات کہ جس میں امریکی وزیر خارجہ نے قطر پر زوردیا ہے کہ وہ ایران کا محاصرہ کرنے کے لئے امریکی اتحاد میں شامل ہوجائے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے ایران مخالف اتحاد میں شامل ہوجانے کے امریکی حکم ماننے سے انکار کیاہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر خلیج فارس کے عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کو حل کرنے کے حق میں ہیں کیونکہ اس بحران سے صرف ایران کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
رائے الیوم کے مطابق قطر کا سیاسی اور اقتصادی محاصرہ کرنے والے 4 عرب ممالک نے 13 شرائط پیش کئے ہیں جنہیں قطر نے رد کردیا ہے جبکہ سخت ترین شرائط میں ایران واحد ملک تھا جس نے قطر کی مدد کی اور اس کے بعد ترکی نے بھی قطر کو کافی سہارا دیا اور قطر کی حمایت کے لئے ترک فوج قطر میں تعینات کردی۔
- ۱۸/۰۶/۲۸