نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسرائیلی میڈیا :

 نیوزنور28جون/اسرائیلی میڈیا نےاپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک نے فلسطین مسئلے سے متعلق امریکہ کے متنازع امن منصوبے کی حمایت کردی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیانے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کی امریکہ اور اسرائیل سے قربتوں کی خبریں ان دنوں عام ہیں۔

 رپورٹ میں اس راز کا انکشاف کیا گیاہے کہ سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک نے فلسطین مسئلے سے متعلق امریکہ کے متنازع امن منصوبے کی حمایت کردی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب، اردن، مصر اور متحدہ عرب امارات کی قیادت نے صدر محمود عباس کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی کو نظرانداز کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے نئے، متنازع اور نام نہاد امریکی امن منصوبہ پر عمل درآمد کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اردن میں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی ملاقات سے متعلق خبریں بھی سامنے آئی تھیں جس پر سعودی شہزادے خالد بن فرحان کہ جنہوں نے جرمنی میں پناہ لے رکھی ہے اور جو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے اقدامات اور پالیسیوں اور خاص طور پر فلسطینی عوام کے خلاف امریکہ کی مخاصمانہ پالیسیوں کو آگے بڑھانے اور سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے تعلق سے ان کی کوششوں پر شدید تنقید کی ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی