جنوبی ایشیا کو غیر مستحکم رکھنا امریکی مفاد میں ہے
دوشنبه, ۷ می ۲۰۱۸، ۱۲:۱۷ ب.ظ
ممتاز پاکستانی شیعہ عالم دین:
نیوزنور07 مئی/ایک ممتاز پاکستانی شیعہ عالم دین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بد امنی کے پیچھے امریکااور اس کے حواری ہیں جو اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے‘‘نیوزنور’’کی رپورٹ کے مطابق ممتاز پاکستانی شیعہ عالم دین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دنیا بھر میں بد امنی کے پیچھے امریکااور اس کے حواری ہیں جو اپنا تسلط برقرار رکھنے کے لئے دنیا بھر میں انسانوں کا خون بہارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کو غیر مستحکم رکھنا امریکی مفاد میں ہے جس کے لئے وہ پاکستان اور افغانستان میں داعش کو آباد کررہاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک الارمنگ صورت حال ہے افغانستان اور پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں ہونے والی ہزارہ برادری کی کلنگ میں داعش کا ہاتھ ہے۔