امریکہ اوراسکے اتحادیوں نے شامی عوام کے خلاف ہولناک جرائم کا ارتکاب کیا ہے
شامی تجزیہ کار:
نیوزنور28 جون/ایک ممتاز شامی تجزیہ کار نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے الگ ہونے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ کونسل کو شامی عوام کے خلاف امریکہ اوراسکے اتحادیوں کے ہولناک جرائم کی آزادانہ طورپر تحقیق کرنی چاہئے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’ڈاکٹر نورا‘‘نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے الگ ہونے کے امریکی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ کونسل کو شامی عوام کے خلاف امریکہ اوراسکے اتحادیوں کے ہولناک جرائم کی آزادانہ طورپر تحقیق کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے امریکی فیصلے کا بنیادی سبب اسرائیل سے امریکہ کی وفاداری اور اس کے مفادات کا تحٖفظ ہے۔
انہوں نے کہاکہ شیطان بزرگ امریکہ جس کے ہاتھ بے گناہ شامی عوام کے خون سے رنگین ہیں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی رژیم کے وحشیانہ جرائم پر اقوام متحدہ کی تنقید کو برداشت نہیں کرپارہا ہے اس لئے اس نے مذکورہ کونسل سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ جب اقوام متحدہ کے اس ادارے پر اپنا مکمل تسلط جمانے میں ناکام ہوا اس نے پھر اس ادارے سے نکلنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے ایران جوہری معاہدے، پیرس ماحولیات معاہدے اوریونسکو سے امریکی انخلاء کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے امریکہ کی علحیٰدگی سے مذکورہ ادارے کی کارکردگی پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکی زیر قیادت کی طرف سے انسانیت اورشامی عوام کے خلاف مسلسل جنگی جرائم اس بات کا ثبوت ہے کہ اقوام متحدہ کی تنظیمیں بین الاقوامی قوانین اوراقوام متحدہ کے اصولوں کو لاگو کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
موصوفہ نے کہاکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے امریکہ کی علحیٰدگی واشنگٹن کی کمزوری کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ٹرمپ کی داخلی اورخارجہ پالیسی بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔