امریکہ ، فرانس اور برطانیہ پروپیگنڈوں اور پیچیدہ تشہیراتی روش کے ذریعے سچ کو جھوٹ اور باطل کو حق بنا کر پیش کرنے میں مصروف ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خانہ ای:
نیوزنور28جون/رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خانہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ اور دیگر حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ، فرانس اور برطانوی حکمرانوں نے انسانی حقوق کے نام پر دنیا کو دھوکہ دیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی، اعلی ججوں اور دیگر حکومتی اہلکاروں کے عظیم اجتماس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ، فرانس اور برطانوی حکمرانوں نے انسانی حقوق کے نام پر دنیا کو دھوکہ دیا ہے۔
آپ نے ہفتہ عدلیہ کی مناسبت سے عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی، اعلی ججوں اور دیگر حکومتی اہلکاروں کے عظیم اجتماس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ قانون پر عملدرآمد عدلیہ کو مکمل طور پر نقص و عیب سے پاک کرنے کے لئے بہت زیادہ کام انجام دیئے گئے ہیں اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ عدلیہ میں کسی بھی قسم کا فساد معاشرے میں فساد کا باعث بنتا ہے۔
امام خامنہ ای نے عدلیہ کے وظائف کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ عدلیہ ایک حساس ادارہ ہے اگر اس نے اپنی ذّمہ داریوں پر پورا عمل کیا اور ملک میں تمام تر فسادات اور جھگڑوں کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے تو شہری حکومت سے راضی ہوجائیں گے بصورت دیگر عوام حکومت سے بیزاری اظہار کریں گے۔
آپ نے فرمایا کہ عدلیہ کو ملک میں عدل و عدالت کا مظہر ہونا چاہئے اور عوام کو یقین حاصل ہو کہ کہیں ان پر ظلم ہوجائے تو وہ اپنا حق عدلیہ کے ذرئعے لے سکتےہیں۔
آپ نے عدلیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج انسانی حقوق کے معاملے میں انسانی حقوق کی نام نہاد دعویدار مغرب کی جرائم پیشہ اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کرنے والی حکومتوں کے سامنے ڈٹا ہوا ہے۔
رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج دنیا میں پروپیگنڈوں اور پیچیدہ تشہیراتی روش کے ذریعے سیاہ کو سفید اور باطل کو پوری طرح حق بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
امام خامنہ ای نے فرمایا کہ ہمارے ذرائع ابلاغ کو چاہئے کہ وہ صحیح اور ہنرمندانہ طریقوں سے اصل حائق کو رائے عامہ کے سامنے پیش کریں۔
آپ نے صحیح تشہیراتی مہم کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ آج ایران کی عدلیہ کو دشمنوں کی طرف سے انتہائی شدید تشہیراتی حملوں اور یلغار کا نشانہ بنایا جا رہا ہے چنانچہ ان تشہیراتی حملوں اور پروپیگنڈہ مہم کے دوران سیکورٹی فورس کے کئی جوانوں کو شہید کرنے والے بے رحم قاتل کو جس پر ایران میں منصفانہ طریقے سے مقدمہ چلایا گیا اور سزا دی گئی مظلوم ثابت کرنے اور مظلوموں کی حامی اور ہمدرد عدلیہ کو ظالم قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
امام خامنہ ای نے مزیدعدلیہ کے اعلٰی حکام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمنوں، سازش کرنے والوں اور تہمت لگانے والوں سے سختی سے پیش آنا چاہئے لیکن عوام کے سامنے ہمدردی و انکساری کا مظاہرہ اور ان سے محبت و الفت سے پیش آنا چاہئے اور عوام کے ساتھ ہمیشہ مفاہمانہ رویّہ اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ رائے عامہ کا اعتماد حاصل رہے۔