نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت یقینی ہے

پنجشنبه, ۲۸ ژوئن ۲۰۱۸، ۱۱:۱۶ ق.ظ


سعوددی شہزادہ:

 نیوزنور28جون/آل سعود خاندان سے جدا ہونے والے ایک شہزادے نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان کے خودسرانہ اقدامات کی وجہ سے شاہی خاندان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اسی لئے محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت یقینی ہے اس کے لئے صرف وقت کا انتظار ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہزادے’’ خالد بن فرحان ‘‘کہ جنہوں نے جرمنی میں پناہ لے رکھی ہے اور جوسوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے اقدامات اورپالیسیوں اور خاصطور پر فلسطینی عوام کے خلاف امریکہ کی مخاصمانہ پالیسیوں کو آگے بڑھانے اور سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے تعلق سے ان کی کوششوں پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت یقینی ہے اس کے لئے صرف وقت کا انتظار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے سینچری ڈیل کو عملی جامہ پہنانے کے لئے محمد بن سلمان کی عجلت صرف اس لئے ہے کہ وہ امریکہ کی غلامی کر کے ہر حال میں سعودی عرب کے تخت شاہی پر بیٹھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ایک صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ چار عرب ملکوں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن نے فلسطین کے خلاف امریکی سازشی منصوبے سینچری ڈیل کو قبول کر لیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی