نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


انصا راللہ یمن کے ترجمان:

نیوزنور28جون/یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان  نے اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں سعودی اتحاد کا نام شامل ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام دنیا کے خطرناک ترین اتحاد کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان ’’محمد عبد السلام‘‘ نے کہا  کہ جارح ملکوں پر مشتمل دنیا کے خطرناک ترین اتحاد کے مقابلے میں یمنی عوامی کی استقامت  سے  پورے علاقے پر اسٹریٹیجک اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی و عالمی سطح پر یمنی عوام کو سراہا جا رہا ہے کیونکہ عوام نے علاقے اور دنیا کو مشترکہ سعودی، صیہونی اور امریکی اتحاد سے محفوظ رکھا ہے۔

ادھراقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سعودی اتحاد نے یمن میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایک ہزار تین سو یمنی بچے مارے گئے ہیں۔

انسانی حقوق کی یورپی تنظیم نے بھی بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں سے متعلق اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں سعودی اتحاد کا نام شامل ہونے کو ایک اہم واقعہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔

انسانی حقوق کی یورپی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی اس بلیک لسٹ میں سعودی اتحاد کے نام کی شمولیت خاص اہمیت کی حامل ہے اس لئے کہ یمنی عوام کے خلاف وحشیانہ جرائم کے ارتکاب کی بنا پر عالمی عدالت انصاف میں کارروائی کے لئے یہ ایک ثبوت کی حیثیت رکھتا ہے۔

مذکورہ یورپی تنظیم کے مطابق اقوام متحدہ کی اس فہرست میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک اور گروپ شامل ہیں جو یمن میں تعلیمی و طبی مراکز کو نشانہ بناتے رہے ہیں اور وحشیانہ ترین جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی اورصیہونی حکومت کی حمایت سے سعودی عرب مارچ دو ہزار پندرہ سے غریب اسلامی عرب ملک یمن کو وحشیانہ ترین حملوں کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد یمنی شہری شہید و زخمی اور دسیوں لاکھ دیگر بے گھر ہوئے ہیں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات تباہ ہو گئی ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی