مغرب انسانی حقوق کو آزاد وخودمختار ریاستوں کے خلاف ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کرتارہا ہے
شبیر حسن علی:
مغرب انسانی حقوق کو آزاد وخودمختار ریاستوں کے خلاف ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کرتارہا ہے
نیوزنور28 جون/برطانیہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ مغربی ممالک انسانی حقوق کو دہائیوں سے جس طرح استعمال کرتے آرہے ہیں اسے ثابت ہوتا ہے کہ وہ دیگر ممالک جو مغربی سامراج کے مخالف ہیں کے خلاف ان کا ایک آلہ ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شبیر حسن علی‘‘نےکہاکہ مغربی ممالک انسانی حقوق کو دہائیوں سے جس طرح استعمال کرتے آرہے ہیں اسے ثابت ہوتا ہے کہ وہ دیگر ممالک جو مغربی سامراج کے مخالف ہیں کے خلاف ان کا ایک آلہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراس کےا تحادی انسانی حقوق کو ان ممالک جو مغرب کی پالیسیوں کے خلاف ہیں پر دباؤ ڈالنے کیلئے ایک ہتھیار کے طورپر استعمال کرتے ہیں۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ امریکی قیادت میں مغربی ممالک نے انسانی حقوق پر دوغلی پالیسی اپنائی ہے ایک طرف وہ آزاد وخودمختار حکومت اوراپنے حریف ممالک پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگارہے ہیں جبکہ صیہونی رژیم اورریاض رژیم کی طرف سے انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کو نظرانداز کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ انسانی حقوق صرف اورصرف امریکی سلطنت کے دوست ممالک کیلئے ہیں اوردیگر ممالک کی عوام کے حقوق اورجانوں کی ان کےسامنے کوئی قیمت نہیں ہے ۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت پر آیا ہے جب کل ایک بیان میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے دشمنوں کی منہ زوریوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کے حقوق کی پاسداری کے لئے ایرانی عدلیہ کی کارکردگی پر اطمینان و خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آج انسانی حقوق کے معاملے میں انسانی حقوق کی نام نہاد دعویدار مغرب کی جرائم پیشہ اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی کرنے والی حکومتوں کے سامنے ڈٹا ہوا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں دنیا کے مختلف ملکوں اور علاقوں میں امریکہ کے ذریعے کی جانے والی انسانی حقوق کی پامالی اور جرائم نیز گذشتہ عشروں کے دوران براعظم افریقہ اور برصغیر ہند میں فرانسیسیوں اور انگریزوں کے ذریعے ڈھائے گئے مظالم اور جرائم کا ذکر کیا۔
- ۱۸/۰۶/۲۸